• Home  
  • اب وارڈن نہیں، کیمرے ٹریفک چلائیں گے، ٹیپا کا بڑا فیصلہ
- پاکستان

اب وارڈن نہیں، کیمرے ٹریفک چلائیں گے، ٹیپا کا بڑا فیصلہ

 لاہور میں ٹریفک نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ٹریفک انجینئرنگ اینڈ پلاننگ ایجنسی (ٹیپا) نے وہیکل ویڈیو ڈیٹیکشن (AI) ٹریفک سگنلز کی تنصیب کے منصوبے کے لیے 58 کروڑ روپے سے زائد فنڈز جاری کرنے کی درخواست کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف انجینئر ٹیپا نے اس حوالے سے سمری […]

اب وارڈن نہیں، کیمرے ٹریفک چلائیں گے، ٹیپا کا بڑا فیصلہ

 لاہور میں ٹریفک نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ٹریفک انجینئرنگ اینڈ پلاننگ ایجنسی (ٹیپا) نے وہیکل ویڈیو ڈیٹیکشن (AI) ٹریفک سگنلز کی تنصیب کے منصوبے کے لیے 58 کروڑ روپے سے زائد فنڈز جاری کرنے کی درخواست کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف انجینئر ٹیپا نے اس حوالے سے سمری محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کو ارسال کر دی ہے۔ منصوبے کا پائلٹ پراجیکٹ کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے، تاہم 59 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے منظور شدہ منصوبے کے لیے موجودہ مالی سال میں صرف ایک کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

سمری کے مطابق پائلٹ پراجیکٹ سمیت مجموعی منصوبے کا تقریباً 30 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ ٹیپا نے اڈا پلاٹ اور جاتی عمرہ چوک سمیت کئی مقامات پر جدید پیلیکن سگنلز نصب کر دیے ہیں، جبکہ دیگر مقامات پر خودکار وہیکل ویڈیو ڈیٹیکشن سسٹم کے تحت سگنلز نصب کیے جانے ہیں۔

ٹیپا نے حکومت سے استدعا کی ہے کہ منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے رواں مالی سال کے دوران مکمل فنڈز جاری کیے جائیں تاکہ جدید اے آئی ٹریفک سگنلز کے ذریعے ٹریفک کے بہاؤ کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.