• Home  
  • پولیس ناکوں پر اب ہر کارروائی کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگی
- پاکستان

پولیس ناکوں پر اب ہر کارروائی کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگی

لاہور پولیس کے نظام میں بڑی تبدیلی کی تیاری، اہلکاروں کے رویے اور کارروائیوں کی نگرانی کیلئے باڈی کیمرے فراہم کردیے گئے۔  پولیس حکام کے مطابق لاہور پولیس کو ابتدائی مرحلے میں 2 ہزار باڈی کیمرے موصول ہوئے ہیں، جبکہ پنجاب پولیس کیلئے مجموعی طور پر 30 ہزار باڈی کیمرے منگوائے جانے کا منصوبہ ہے۔ […]

پولیس ناکوں پر اب ہر کارروائی کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگی

لاہور پولیس کے نظام میں بڑی تبدیلی کی تیاری، اہلکاروں کے رویے اور کارروائیوں کی نگرانی کیلئے باڈی کیمرے فراہم کردیے گئے۔

 پولیس حکام کے مطابق لاہور پولیس کو ابتدائی مرحلے میں 2 ہزار باڈی کیمرے موصول ہوئے ہیں، جبکہ پنجاب پولیس کیلئے مجموعی طور پر 30 ہزار باڈی کیمرے منگوائے جانے کا منصوبہ ہے۔

ابتدائی طور پر فراہم کیے گئے باڈی کیمرے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کو دیے جائیں گے، جہاں ناکوں پر پولیس کی کارروائیوں اور شہریوں کے ساتھ ہونے والے برتاؤ کو ریکارڈ کیا جاسکے گا۔

باڈی کیمروں کی تنصیب کا مقصد پولیس اہلکاروں کی کارکردگی اور رویے کی نگرانی کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی انتظامات سخت کیے جا رہے ہیں، جبکہ باڈی کیمروں کی فراہمی سے نگرانی کے نظام کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.