• Home  
  • الیکشن کمیشن کا ایم کیو ایم پاکستان کو شوکاز نوٹس، انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر وضاحت طلب
- پاکستان

الیکشن کمیشن کا ایم کیو ایم پاکستان کو شوکاز نوٹس، انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر وضاحت طلب

کراچی(3 نومبر 2026): الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر ایم کیو ایم پاکستان کو باضابطہ طور پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق، ایم کیو ایم پاکستان دی گئی توسیعی مدت 15 اکتوبر 2026 تک بھی انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کے قانونی تقاضے پورے کرنے میں […]

الیکشن کمیشن کا ایم کیو ایم پاکستان کو شوکاز نوٹس، انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر وضاحت طلب

کراچی(3 نومبر 2026): الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر ایم کیو ایم پاکستان کو باضابطہ طور پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق، ایم کیو ایم پاکستان دی گئی توسیعی مدت 15 اکتوبر 2026 تک بھی انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کے قانونی تقاضے پورے کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے عہدیداران کا باقاعدگی سے انتخاب کرانا اور الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت انٹرا پارٹی انتخابات کرانا ایک لازمی قانونی تقاضا ہے۔ اس کے علاوہ قانون کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات کے بعد سات روز کے اندر انتخابی سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرانا بھی ضروری ہوتا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اس نوٹس میں ایم کیو ایم پاکستان کو جواب دینے کے لیے 14 روز کی مہلت دی گئی ہے۔ کمیشن نے واضح کیا ہے کہ مقررہ مدت میں تسلی بخش جواب موصول نہ ہونے کی صورت میں قانون کے مطابق مزید سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

نوٹس میں مزید انتباہ کیا گیا ہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے کے باعث ایم کیو ایم پاکستان آئندہ انتخابات کے لیے اپنا انتخابی نشان حاصل کرنے کی اہلیت سے محروم ہوسکتی ہے، اور آنے والے انتخابات کے لیے پارٹی کا انتخابی نشان روکا بھی جا سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے یہ شوکاز نوٹس 26 اکتوبر کو جاری کیا تھا۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.