• Home  
  • پنجاب حکومت کا بڑا معاشی اقدام، اضلاع کو ترقی کا انجن بنانے کا فیصلہ
- پاکستان

پنجاب حکومت کا بڑا معاشی اقدام، اضلاع کو ترقی کا انجن بنانے کا فیصلہ

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت نے اضلاع کو معاشی ترقی کا حقیقی انجن بنانے کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کے لیے بزنس فسیلیٹیشن پر دو روزہ ورکشاپ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق 2 نومبر سے شروع ہونے والی ورکشاپ سول سیکرٹریٹ میں منعقد […]

مریم نواز

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت نے اضلاع کو معاشی ترقی کا حقیقی انجن بنانے کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کے لیے بزنس فسیلیٹیشن پر دو روزہ ورکشاپ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکام کے مطابق 2 نومبر سے شروع ہونے والی ورکشاپ سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگی، جس کا مقصد مقامی معیشت کو فروغ دینا اور ضلعی انتظامیہ و نجی شعبے کے درمیان رابطہ کاری کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

ورکشاپ میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP)، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) اور پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن (PSIC) کاروباری مواقع اور ڈیجیٹل سروسز سے متعلق بریفنگ دیں گے۔

تقریب میں معروف ملکی و غیر ملکی صنعتی اور تجارتی شخصیات بھی شرکت کریں گی، جبکہ پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی جانب سے نمائش کے لیے خصوصی ڈیسک بھی قائم کیے جائیں گے۔

تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز بھی ویڈیو لنک کے ذریعے ورکشاپ میں شریک ہوں گے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.