دسمبر، جنوری اور فروری بجلی صارفین کیلئے مشکل ترین ہو سکتے ہیں،پاورڈیژن نے اس حوالے سے خبردارکردیا۔
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق دسمبر، جنوری اور فروری مہنگی بجلی سے متعلق کافی مشکل ہوسکتے ہیں کیونکہ ان 3 ماہ کے دوران فیول پرائس ایڈجسٹ 2 سے 3 گنا بڑھے کا خدشہ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ ایل این جی،کوئلے اور دیگر فیول کی قیمتیں بجلی پیداواری لاگت کو مہنگا ترین بنارہی ہیں جبکہ سردیوں میں پاور پلانٹس کو مقامی گیس سپلائی بھی بڑا مسئلہ ہوگا، سردیوں میں مقامی گیس سپلائی گھریلو صارفین کے لیے بھی ناکافی ہوتی ہے جس کے سبب سردیوں میں پن بجلی کی بہت کم پیداوار کے باعث مہنگے فیول استعمال کرنا پڑیں گے۔
ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں فیول کی بلند قیمتیں بھی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کو اوپر لے جائیں گی، گزشتہ مہینوں میں دوگھنٹے لوڈ مینجمنٹ سمیت فیول پرائس بوجھ کم رکھنےکی بھرپورکوشش کی گئی ،تاہم اب ایل این جی سمیت عالمی منڈی میں فیول کی قیمتیں بہت اوپر جا چکی ہے

