• Home  
  • پنجاب بھر میں خواتین کا تحفظ سوالیہ نشان؟وزیراعلیٰ پنجاب شدید برہم
- پاکستان

پنجاب بھر میں خواتین کا تحفظ سوالیہ نشان؟وزیراعلیٰ پنجاب شدید برہم

لاہور سمیت پنجاب بھر میں خواتین کے خلاف ریپ اور گینگ ریپ کے واقعات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، رواں سال صوبے میں ایسے 4 ہزار 955 مقدمات درج ہوئے۔ اعدادوشمار کے مطابق لاہور میں گزشتہ سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران ریپ اور گینگ ریپ کے 470 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، جبکہ […]

پنجاب بھر میں خواتین کا تحفظ سوالیہ نشان؟وزیراعلیٰ پنجاب شدید برہم

لاہور سمیت پنجاب بھر میں خواتین کے خلاف ریپ اور گینگ ریپ کے واقعات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، رواں سال صوبے میں ایسے 4 ہزار 955 مقدمات درج ہوئے۔ اعدادوشمار کے مطابق لاہور میں گزشتہ سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران ریپ اور گینگ ریپ کے 470 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، جبکہ رواں سال یہ تعداد بڑھ کر 630 ہوگئی۔

اعدادوشمار کے مطابق لاہور میں رواں سال گزشتہ سال کے مقابلے میں 160 سے زائد اضافی کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے خواتین کے تحفظ سے متعلق تشویش بڑھ گئی ہے۔

خواتین کے خلاف جرائم میں اضافے پر وزیراعلیٰ پنجاب نے گزشتہ ہفتے پولیس حکام سے ناراضگی کا اظہار کیا تھا اور آئی جی پنجاب کو سنگین جرائم کی ہفتہ وار بنیادوں پر مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب نے تمام اضلاع میں سنگین جرائم کی صورتحال اور پولیس کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے آج ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں ریپ اور گینگ ریپ کے مقدمات سمیت دیگر سنگین جرائم کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب تمام اضلاع کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوائیں گے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.