• Home  
  • ایل ڈی اے کا آسان اقساط پر پلاٹوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری
- پاکستان

ایل ڈی اے کا آسان اقساط پر پلاٹوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کی جانب سے آسان اقساط پر رہائشی اور کمرشل پلاٹوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے, قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے پلاٹ نمبرز الاٹ کر دیے گئے۔ ایل ڈی اے کے مطابق 20 فیصد ڈاؤن پیمنٹ جمع کروانے والے 68 کامیاب […]

ایل ڈی اے

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کی جانب سے آسان اقساط پر رہائشی اور کمرشل پلاٹوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے, قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے پلاٹ نمبرز الاٹ کر دیے گئے۔

ایل ڈی اے کے مطابق 20 فیصد ڈاؤن پیمنٹ جمع کروانے والے 68 کامیاب امیدواروں کو پلاٹ نمبر الاٹ کیے گئے۔ یہ کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس، جوہر ٹاؤن میں منعقد ہوئی۔

قرعہ اندازی میں جوہر ٹاؤن، ایل ڈی اے سٹی اور ایل ڈی اے ایونیو ون کے رہائشی و کمرشل پلاٹس شامل تھے۔

ایل ڈی اے سٹی بزنس بے میں واقع 4 مرلہ کے 25 کمرشل پلاٹس، ایل ڈی اے ایونیو ون کمرشل زون میں 5 مرلہ کے 30 کمرشل پلاٹس جبکہ جوہر ٹاؤن بلاک K میں واقع 5 مرلہ کے 13 رہائشی پلاٹس قرعہ اندازی کا حصہ تھے۔

ایل ڈی اے کے مطابق پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) نے سوڈو کوڈ کے ذریعے مکمل شفاف انداز میں قرعہ اندازی کا عمل مکمل کیا۔

تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (یو پی)، چیف ٹاؤن پلانر، چیف آئی ٹی آفیسر، ڈائریکٹر آکشن، ڈائریکٹرز ہاؤسنگ، ڈائریکٹرز ٹاؤن پلاننگ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.