• Home  
  • پنجاب حکومت کیجانب سے نواز شریف کینسر ہسپتال کیلئے 10 ارب روپے جاری
- صحت

پنجاب حکومت کیجانب سے نواز شریف کینسر ہسپتال کیلئے 10 ارب روپے جاری

محکمہ خزانہ پنجاب نے نواز شریف کینسر ہسپتال کے لیے 10 ارب روپے جاری کر دیے، جس سے ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ نے بلدیاتی اداروں کے اخراجات پورے کرنے کے لیے بھی اربوں روپے کے فنڈز جاری کیے ہیں۔ میٹروپولیٹن […]

پنجاب حکومت کیجانب سے نواز شریف کینسر ہسپتال کیلئے 10 ارب روپے جاری

محکمہ خزانہ پنجاب نے نواز شریف کینسر ہسپتال کے لیے 10 ارب روپے جاری کر دیے، جس سے ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ نے بلدیاتی اداروں کے اخراجات پورے کرنے کے لیے بھی اربوں روپے کے فنڈز جاری کیے ہیں۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے لیے 24 کروڑ 30 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں، جبکہ میونسپل کارپوریشنز کو 45 کروڑ 70 لاکھ روپے فراہم کیے گئے ہیں۔

اسی طرح میونسپل کمیٹیوں کے لیے ایک ارب 60 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

جاری کردہ فنڈز بلدیاتی اداروں کے آپریشنل اخراجات پورے کرنے اور ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے استعمال ہوں گے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.