• Home  
  • گفٹ اسکیم کے غلط استعمال پر آٹو انڈسٹری کا بڑا مطالبہ
- پاکستان

گفٹ اسکیم کے غلط استعمال پر آٹو انڈسٹری کا بڑا مطالبہ

پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچررز نے حکومت سے گفٹ اسکیم کے غلط استعمال کی روک تھام کا مطالبہ کردیا۔ ڈی جی پاما رضی الرحمٰن نے مشیرِ وزیراعظم ہارون اختر خان کواس حوالے سے ایک اہم خط  لکھ دیا۔ پاماکی جانب سے مشیروزیراعظم کولکھے گئے خط میں کہاگیاہے کہ استعمال شدہ گاڑیوں کی بے تحاشا درآمد سے مقامی […]

گفٹ اسکیم کے غلط استعمال پر آٹو انڈسٹری کا بڑا مطالبہ

پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچررز نے حکومت سے گفٹ اسکیم کے غلط استعمال کی روک تھام کا مطالبہ کردیا۔

ڈی جی پاما رضی الرحمٰن نے مشیرِ وزیراعظم ہارون اختر خان کواس حوالے سے ایک اہم خط  لکھ دیا۔

پاماکی جانب سے مشیروزیراعظم کولکھے گئے خط میں کہاگیاہے کہ استعمال شدہ گاڑیوں کی بے تحاشا درآمد سے مقامی آٹو انڈسٹری شدید متاثر ہورہی ہے،گفٹ اسکیم کے تحت گاڑیوں کی درآمد مئی میں  بڑھ کر ستمبر میں 2,238 ہو گئی,ستمبر 2026 میں استعمال شدہ گاڑیوں کی کل درآمد میں گفٹ اسکیم کا حصہ 98 فیصد رہا.

پاماکے مطابق مقامی آٹو انڈسٹری نے 1,000 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے،ملک میں 13 پلانٹس کے ذریعے 31 برانڈز اور 100 سے زیادہ ماڈلز تیار کیے جا رہے ہیں۔

پاماکی جانب سے خط میںمطالبہ کیاگیاہے کہ گاڑیوں کی سرٹیفکیشن اور مانیٹرنگ کے موجودہ نظام کا جامع جائزہ لیا جائے۔
 

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.