• Home  
  • بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان آمد پر بڑی سہولت فراہم
- پاکستان

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان آمد پر بڑی سہولت فراہم

اسلام آباد (29 اکتوبر 2026): بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سمیت غیر ملکی شہریوں کو پاکستان کا دورہ کرنے پر بڑی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سمیت پاکستان کا دورہ کرنے والے غیر ملکی شہریوں کے لیے بڑی سہولت فراہم کرنے کا اعلان […]

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان آمد پر بڑی سہولت فراہم

اسلام آباد (29 اکتوبر 2026): بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سمیت غیر ملکی شہریوں کو پاکستان کا دورہ کرنے پر بڑی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سمیت پاکستان کا دورہ کرنے والے غیر ملکی شہریوں کے لیے بڑی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

پی ٹی اے کے جاری اعلامیے کے مطابق وہ تارکین وطن جو پاکستان آتے ہیں یا غیر ملکی شہری جو پاکستان کا دورہ کرتے ہیں انہیں عارضی موبائل فون رجسٹریشن سروس فراہم کی جائے گی۔

پی ٹی اے کے مطابق اس سہولت کے تحت، اہل افراد اپنے دورہ پاکستان کے دوران 120 دنوں تک فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کے ٹیکس ادا کیے بغیر اپنے موبائل ڈیوائسز استعمال کر سکتے ہیں۔

یہ سہولت پی ٹی اے کے مفت اور خودکار ’عارضی موبائل رجسٹریشن سسٹم‘ (Temporary Mobile Registration System) کے ذریعے فراہم کی جاتی ہے، جس تک ’ڈیوائس آئیڈنٹیفیکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم‘ (DIRBS) کے آن لائن پورٹل کے ذریعے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

عارضی موبائل رجسٹریشن کے لیے درخواست کیسے دیں؟

خواہشمند پی ٹی اے کے آفیشل DIRBS پورٹل (https://dirbs.pta.gov.pk/drs/login) پر جا کر درخواست سکتے ہیں۔

مکمل طریقہ کار:

سب سے پہلے، صارفین کو اکاؤنٹ بنائیں۔

’بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں اور غیر ملکی شہریوں کے لیے عارضی رجسٹریشن‘ (Temporary Registration for Overseas Pakistanis and Foreign Nationals) کے آپشن کو منتخب کریں۔

اوورسیز پاکستانیز درخواست گزار کو اپنا CNIC یا NICOP نمبر، اور اپنے امیگریشن ریکارڈ سے مطابقت رکھنے والی پاسپورٹ کی تفصیلات فراہم کریں۔

غیر ملکی شہریوں کو اپنے پاسپورٹ کی تفصیلات درج کرنا ہوں گی۔

ای میل یا ایس ایم ایس (SMS) کے ذریعے اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق کرنے کے بعد، درخواست دہندگان لاگ ان کر سکتے ہیں اور اپنی موبائل ڈیوائس کا ’انٹرنیشنل موبائل ایکوپمنٹ آئیڈینٹیٹی‘ (IMEI) نمبر درج کر سکتے ہیں۔

IMEI نمبر معلوم کرنے کے لیے موبائل فون پر *#06# ڈائل کیا جا سکتا ہے۔ درخواست دہندگان کو یہ بھی بتانا ہوگا کہ آیا ان کی ڈیوائس سنگل سم (single SIM) ہے یا ڈوئل سم (dual SIM)۔

اگلے مرحلے میں، صارفین کو اپنے نام پر رجسٹرڈ ایک پاکستانی موبائل نمبر درج کرنا ہوگا۔ انہیں اپنے موبائل نیٹ ورک آپریٹر کا انتخاب کرنا ہوگا، درخواست جمع کرانی ہوگی اور ’ون ٹائم پاس ورڈ‘ (OTP) کے ذریعے تصدیق کا عمل مکمل کرنا ہوگا۔

معلومات کی کامیابی سے تصدیق ہونے کے بعد، ڈیوائس کو عارضی سہولت کے تحت رجسٹر کر دیا جائے گا۔

May be an image of phone, car and text

رجسٹریشن کی مدت:

یہ عارضی رجسٹریشن پاکستان کے ہر دورے کے دوران 120 دنوں تک کارآمد رہتی ہے۔

مزید معلومات کے لیے، درخواست دہندگان پی ٹی اے کی آفیشل ویب سائٹ www.pta.gov.pk وزٹ کر سکتے ہیں۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.