محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کے بعد افسران اور نان ٹیچنگ سٹاف کی بھی ریشنلائزیشن پر غور شروع کر دیا ہے، جس کے لیے ایم ڈی پیف کی زیرِ صدارت ریشنلائزیشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن میں کوئی بھی افسر فارغ نہیں بیٹھے گا، جبکہ مزید خالی آسامیوں کو بھی ختم کرنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل ریشنلائزیشن کا دائرہ کار صرف سکولوں تک محدود تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افسران کے گھروں میں کام کرنے والے ملازمین کو فوری طور پر متعلقہ سکولوں میں رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی جائے گی، جبکہ مقررہ سٹیشن پر حاضری نہ دینے والے ملازمین کو ملازمت سے فارغ کرنے کی کارروائی کی جائے گی۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق ریشنلائزیشن کا مقصد دستیاب افرادی قوت کا مؤثر استعمال اور تعلیمی اداروں میں عملے کی ضرورت کے مطابق تعیناتی کو یقینی بنانا ہے۔

