جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی کے خلاف احتجاجی تحریک کے تیسرے مرحلے میں کل لاہورمیں دھرنے کا اعلان کردیا۔
امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو میں دھرنا دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی لاہور کل 4 بجے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا دے گی۔
ضیاء الدین انصاری کے مطابق پیٹرولیم لیوی کے خلاف احتجاجی دھرنے میں جماعت اسلامی کے کارکنان اور عوام شرکت کریں گے،پیٹرولیم لیوی ختم نا ہونے کی صورت میں سُپر مارچ کا آغاز دوبارہ ملتان سے ہوگا۔
ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کے مطابق پیٹرولیم لیوی کا خاتمہ جماعت اسلامی کا دوٹوک مطالبہ ہے ،پیٹرولیم لیوی کے خلاف لاہور بھر میں دستخطی مہم بھی جاری ہے،امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی کال پر اسلام آباد سپر لانگ مارچ کے لیے بھی تیار ہیں۔

