• Home  
  • پی آئی اے کی نئی یونیفارم کیلئے حسن شہریار یاسین کا انتخاب
- پاکستان

پی آئی اے کی نئی یونیفارم کیلئے حسن شہریار یاسین کا انتخاب

پی آئی اے نے اپنے نئے یونیفارم ڈیزائن کیلئے معروف ڈیزائنر حسن شہریار یاسین کا انتخاب کرلیا۔ پی آئی اے نے گزشتہ ماہ کراچی میں ملک کے تمام معروف فیشن ڈیزائنرزکو پی آئی اے کے نئے یونیفارم ڈیزائن کرنے کیلئے مدعو کیا تھا ،ایچ ایس وائی کا انتخاب پیش کردہ ڈیزائنز کی جدت، اعلیٰ معیار […]

پی آئی اے کی نئی یونیفارم کیلئے حسن شہریار یاسین کا انتخاب

پی آئی اے نے اپنے نئے یونیفارم ڈیزائن کیلئے معروف ڈیزائنر حسن شہریار یاسین کا انتخاب کرلیا۔

پی آئی اے نے گزشتہ ماہ کراچی میں ملک کے تمام معروف فیشن ڈیزائنرزکو پی آئی اے کے نئے یونیفارم ڈیزائن کرنے کیلئے مدعو کیا تھا ،ایچ ایس وائی کا انتخاب پیش کردہ ڈیزائنز کی جدت، اعلیٰ معیار اور پی آئی اے اور پاکستان کے ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے پر کیا گیا۔

حسن شہریار یاسین کے ڈیزائن کردہ یونیفارمز کی رونمائی پی آئی اے کے نئے جہاز بوئنگ 787 کی پہلی پرواز کے موقع پر کی جائے گی،پہلی پرواز 31 اکتوبر کو لندن سے اسلام آباد کیلئے پرواز بھرے گی جس پر نئے یونیفارم میں ملبوس عملہ مسافروں کو خوش آمدید کہے گا۔

پی آئی اے کی نئے انتظامیہ مسافروں کو خدمت کی اعلیٰ ترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے،اس میں جدید ترین اور انٹرٹینمنٹ سے لیس جہازوں کی شمولیٹ، بیڑے میں پہلے سے شامل جہازوں کی نئی نشستیں، کیبن، نئے عملے، اور نئے کھانے کی مینو شامل ہیں۔

نیا یونفارم پی آئی اے کی تبدیلی اور جدت کی طرف اہم سنگ میل ہے۔
 

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.