• Home  
  • سرکاری ملازمین کی غیر ملکی شہریت سے متعلق نئے ڈیکلریشن رولز جاری
- پاکستان

سرکاری ملازمین کی غیر ملکی شہریت سے متعلق نئے ڈیکلریشن رولز جاری

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری ملازمین کی غیر ملکی شہریت سے متعلق ڈیکلریشن رولز 2026 کے تحت اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے آفس میمورنڈم جاری کر دیا ہے۔ ہدایات کے مطابق تمام متعلقہ سول سرونٹس کو اپنی اور اپنے زیرِ کفالت افراد کی غیر ملکی شہریت، سفری دستاویزات اور کسی غیر ملکی شہری سے شادی سے […]

سرکاری ملازمین کی غیر ملکی شہریت سے متعلق نئے ڈیکلریشن رولز جاری

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری ملازمین کی غیر ملکی شہریت سے متعلق ڈیکلریشن رولز 2026 کے تحت اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے آفس میمورنڈم جاری کر دیا ہے۔

ہدایات کے مطابق تمام متعلقہ سول سرونٹس کو اپنی اور اپنے زیرِ کفالت افراد کی غیر ملکی شہریت، سفری دستاویزات اور کسی غیر ملکی شہری سے شادی سے متعلق مکمل تفصیلات جمع کرانا ہوں گی۔

آفس میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ قواعد کے سرکاری گزٹ میں نوٹیفکیشن کے بعد 90 روز کے اندر ڈیکلریشن جمع کرانا لازمی ہوگا۔ ڈیکلریشن جمع نہ کرانے یا غلط معلومات فراہم کرنے کو مس کنڈکٹ تصور کیا جائے گا، جس پر سول سرونٹس ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز 2020 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ متعلقہ افسران کا ریکارڈ یکجا کرکے فراہم کریں، جس میں افسران کے نام، عہدے، بنیادی پے اسکیل سمیت مکمل تفصیلات اور ان کے زیرِ کفالت افراد کی غیر ملکی شہریت اور سفری دستاویزات کی حیثیت بھی شامل ہوگی۔

میمورنڈم کے مطابق یہ ہدایات انتظامی کنٹرول میں آنے والے افسران پر لاگو ہوں گی، جبکہ پی اے ایس، پی ایس پی، ایس جی اور او ایم جی گروپس کو ان ہدایات سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.