اسلام آباد:پاکستان نے قطر سے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کا ایک کارگو حاصل کر لیا۔
نیوز کے مطابق ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ اکتوبر کیلئے قطر سے دوسرا ایل این جی کارگو پاکستان پہنچا ہے، ایل این جی کارگو سے سسٹم کو گیس فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔
وازرت توانائی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں اب تک قطر سے 2 ایل این جی کارگوز مل چکے ہیں۔
ذرائع وزارت توانائی کے مطابق پوری کوشش ہے مہنگے سپاٹ ایل این جی کارگوز سے بچا جا سکے، معاہدے کے تحت آنے والے قطری کارگوز کی قیمت سپاٹ کارگو سے آدھی ہے۔
وازرت توانائی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت قطری کارگوز سے گیس 14 سے 15 ڈالر ہے،سپاٹ مارکیٹ کی گیس قیمت 30 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک ہے۔

