• Home  
  • عمرہ کیلئے سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے بڑی خبر
- پاکستان

عمرہ کیلئے سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے بڑی خبر

کراچی(22 اکتوبر 2026): سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی۔ کراچی ایئرپورٹ سے عمرہ اور سعودی عرب جانے والے دیگر مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی تصدیق پر اب عمل درآمد 20 نومبر صبح 10 بجے سے کیا جائے گا، کیونکہ اس […]

عمرہ کیلئے سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے بڑی خبر

کراچی(22 اکتوبر 2026): سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی۔

کراچی ایئرپورٹ سے عمرہ اور سعودی عرب جانے والے دیگر مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی تصدیق پر اب عمل درآمد 20 نومبر صبح 10 بجے سے کیا جائے گا، کیونکہ اس کی مدت میں ایک ماہ کی مزید توسیع کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل لازمی ویکسی نیشن کے حوالے سے 15 اکتوبر کی تاریخ کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے تحت بغیر ویکسی نیشن کارڈ سفر پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

سرکلر کے مطابق، سفر سے 10 روز قبل لازمی ویکسی نیشن کے تحت ایئرپورٹ پر موجود سرکاری ڈسپنسری میں 24 گھنٹے ویکسی نیشن کا عمل جاری تھا۔

اس کے علاوہ دور دراز سے آنے والے زائرین اور دیگر مسافروں کی سہولت کے لیے کراچی ایئرپورٹ کے ڈیپارچر لاؤنج میں بھی ایمرجنسی میں یہ سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.