• Home  
  • ایل پی جی سلنڈر 10 ہزار سے تجاوز کرنے کا خدشہ، قیمتیں روزانہ مقرر کرنے پر غور
- پاکستان

ایل پی جی سلنڈر 10 ہزار سے تجاوز کرنے کا خدشہ، قیمتیں روزانہ مقرر کرنے پر غور

پاکستان میں ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا جس سے قیمت 750 روپے فی کلو  تک جا پہنچی ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتیں روزانہ مقرر کرنے پر غور کیا جارہا ہے جس کے سبب سلنڈر 10 ہزار سے تجاوز […]

ایل پی جی سلنڈر 10 ہزار سے تجاوز کرنے کا خدشہ، قیمتیں روزانہ مقرر کرنے پر غور

پاکستان میں ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا جس سے قیمت 750 روپے فی کلو  تک جا پہنچی ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتیں روزانہ مقرر کرنے پر غور کیا جارہا ہے جس کے سبب سلنڈر 10 ہزار سے تجاوز کرنے کا خدشہ ہے جبکہ اس کا مقصد سردیوں میں گیس نرخ بڑھنے اور ذخیرہ اندوزی روکنا ہے۔

ادھر  شمالی علاقوں میں ایل پی جی 750 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، درآمد کنندگان نے موجودہ فارمولے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے اور ماہانہ کے بجائے ہفتہ وار یا روزانہ قیمتیں مقرر کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

مزیدبرآں حکومت مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتیں مقرر کرنے کے لیے موجودہ ماہانہ نظام کی جگہ روزانہ قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار متعارف کرانے پر غور کر رہی ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.