• Home  
  •  ایل پی جی، آٹا، دالیں، مرغی،گوشت اور دودھ کی قیمتوں میں  من مانا اضافہ ، انتظامیہ بے بس
- پاکستان

 ایل پی جی، آٹا، دالیں، مرغی،گوشت اور دودھ کی قیمتوں میں  من مانا اضافہ ، انتظامیہ بے بس

ملک  بھر  میں دکانداروں کی جانب سے  ایل پی جی، آٹا، دالیں، مرغی،گوشت اور دودھ کی قیمتوں  میں   من مانا اضافہ کردیا گیا۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ سمیت بیشتر شہروں میں ایل پی جی600 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔گھریلو سلنڈر کی قیمت 7 ہزار  روپے تک پہنچ گئی۔ لاہور میں […]

ایل پی جی، آٹا، دالیں، مرغی،گوشت اور دودھ کی قیمتوں میں من مانا اضافہ ، انتظامیہ بے بس

ملک  بھر  میں دکانداروں کی جانب سے  ایل پی جی، آٹا، دالیں، مرغی،گوشت اور دودھ کی قیمتوں  میں   من مانا اضافہ کردیا گیا۔

کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ سمیت بیشتر شہروں میں ایل پی جی600 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔گھریلو سلنڈر کی قیمت 7 ہزار  روپے تک پہنچ گئی۔ لاہور میں ایل پی جی کی سرکاری قیمت280  روپے جب کہ دکاندار کی من مانی قیمت ساڑھے 500 روپے فی کلو ہوگئی۔

کراچی میں مرغی ساڑھے 700 روپے فی کلو  ہوگئی۔کراچی اور لاہور میں گندم کا آٹا 190 روپے فی کلو ہوگیا۔ کوئٹہ میں 20 کلو آٹےکا تھیلا 3 ہزار 330 روپےکا ہوگیا ۔ 

بلوچستان بھر میں گندم کا بحران سنگین ہوگیا  ہے۔ خضدار ، چاغی، واشک،کیچ اور دیگر اضلاع میں 50 کلو آٹے کی بوری 8 ہزار  روپے سے تجاوز کرگئی۔

صوبائی کابینہ کی منظوری کے باوجود گندم کی خریداری تاحال نہ ہو سکی۔ ذرا ئع کے مطابق صوبائی حکومت نے 5 لاکھ 75 ہزار بوریاں گندم خریدنی تھی اب تک ایک لاکھ بوری بھی خریدی نہ جاسکی۔

کوئٹہ میں سبزیوں،گوشت اور دودھ کی قیمتوں میں بھی بیس بیس فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.