لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ورلڈآسٹیوپوروسس ڈے (World Osteoporosis Day) پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ہڈیوں کی کمزوری کی بیماری، بچاؤ، تشخیص اور علاج کے بارے میں شعور ضروری ہے۔ زندگی بھر کے لیے ہڈیوں کی حفاظت اور انہیں مضبوط بنانا سال 2026 کااس دن کا خصوصی تھیم ہے۔ ہڈیوں کی کمزوری خاموش بیماری کہلاتی ہے، ہڈی ٹوٹنے سے پہلے کوئی واضح علامات ظاہر نہیں ہوتیں۔ہڈیوں کی مضبوطی کیلئے، کیلشیم، وٹامن ڈی اور پروٹین سے بھرپور متوازن غذا کا استعمال کریں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ حکومت پنجاب صوبہ میں ہیلتھ ا ینیشیٹومینجمنٹ کمپنی اور پینلڈ ہسپتالوں کے ذریعے شہریوں کو مفت ہڈیوں اور جوڑوں کے امراض کا علاج فراہم کررہی ہے۔ پیریوینشن پروگرام کے تحت مختلف بیماریوں سے بچاؤ، ابتدائی تشخیص اور عوامی آگاہی دی جا رہی ہے۔خواتین اور بچوں کی صحت کے لیے محکمہ بہبودِ آبادی پنجاب اور مزدوروں کے لیے موبائل ہیلتھ یونٹس کے ذریعے بنیادی طبی اور غذائی مشاورت فراہم کی جاتی ہے۔

