سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے ٹرائی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 303 رنز کا ہدف دے دیا۔ پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز اسکور کیے۔
قومی کرکٹر حارث رؤف کے نانا انتقال کرگئے
انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے حسن نواز نے 74 گیندوں پر 5 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 79 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، جبکہ عرفات منہاس 59 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
فہیم اشرف نے 39، سعد بیگ نے 35 اور بابر اعظم نے 34 رنز اسکور کیے۔ سلمان علی آغا 16، شاہین شاہ آفریدی 10 اور صائم ایوب 8 رنز بنا سکے۔ حارث رؤف 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ نسیم شاہ ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ فخر زمان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
اوپن مارکیٹ میں آٹے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، 5 کلو کا تھیلا مزید مہنگا
انگلینڈ کی جانب سے سونی بیکر نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ گس آٹکنسن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ول جیکس، جیمی اوورٹن، عادل رشید اور سیم کرن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان نے 302 رنز بنا کر انگلینڈ کے سامنے 303 رنز کا ہدف رکھا، جس کے تعاقب میں انگلش ٹیم کو کامیابی کے لیے محتاط اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کرنا ہوگی۔

