• Home  
  • پاکستانی شہریوں کا بھارتی شہریوں کے ساتھ مل کر کینیڈین بینکس کے ساتھ فراڈ کا انکشاف
- پاکستان

پاکستانی شہریوں کا بھارتی شہریوں کے ساتھ مل کر کینیڈین بینکس کے ساتھ فراڈ کا انکشاف

لاہور : پاکستانی شہریوں کا بھارتی شہریوں کے ساتھ مل کر کینیڈین بینکس کے ساتھ فراڈ کا انکشاف سامنے آیا، “ڈولفن اینٹی” نامی ایپلیکیشن سے کینیڈین بینکس میں اکاونٹ کھلواتے۔ کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری اور کیش ودڈرال کروایا جاتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی لاہور زون نے بڑی کارروائیاں […]

پاکستانی شہریوں کا بھارتی شہریوں کے ساتھ مل کر کینیڈین بینکس کے ساتھ فراڈ کا انکشاف

لاہور : پاکستانی شہریوں کا بھارتی شہریوں کے ساتھ مل کر کینیڈین بینکس کے ساتھ فراڈ کا انکشاف سامنے آیا، “ڈولفن اینٹی” نامی ایپلیکیشن سے کینیڈین بینکس میں اکاونٹ کھلواتے۔ کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری اور کیش ودڈرال کروایا جاتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی لاہور زون نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی شہریوں کے ساتھ مل کر کینیڈین بینکس کو لوٹنے والے گینگ اور آن لائن بیٹنگ نیٹ ورک کے متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے عاطف امیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایجنسی نے کارروائی کے دوران 3 ایسے ملزمان کو گرفتار کیا، جو کینیڈا میں مقیم 4 بھارتی شہریوں کی معاونت سے بینکوں کے ساتھ فراڈ میں ملوث تھے۔

ملزمان جعلی شناختی دستاویزات تیار کرتے اور ’’ڈولفن اینٹی‘‘ نامی خصوصی ایپلیکیشن کا استعمال کرتے ہوئے کینیڈین بینکس میں جعلی اکاؤنٹ کھلواتے اور کریڈٹ کارڈز جاری کرواتے تھے۔

ان کریڈٹ کارڈز کے ذریعے نہ صرف مختلف خریداریاں کی جاتی تھیں بلکہ بھاری رقم کیش کی صورت میں نکلوائی بھی جاتی تھی۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ لاہور میں دیگر دو اہم کارروائیاں بھی عمل میں لائی گئی، مختلف جعلی کال سینٹرز کے ذریعے غیر ملکی شہریوں کے کریڈٹ کارڈز کی تفصیلات حاصل کر کے رقم نکلوانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

اس کے علاوہ بحریہ ٹاؤن لاہور میں ایک سمارٹ آپریشن کے دوران آن لائن بیٹنگ (جُوا) نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

این سی سی آئی اے حکام نے بتایا کہ لاہور زون میں اب تک 12 غیر قانونی و جعلی کال سینٹرز کے خلاف کامیاب کارروائیاں کی جا چکی ہیں، جن کے نتیجے میں مجموعی طور پر 321 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں 22 خواتین بھی شامل ہیں۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.