قلعہ گجر سنگھ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انڈونیشین شہری ڈیوی سوڈی آرسو کا چوری شدہ موبائل فون دو گھنٹے میں برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق چوری شدہ موبائل فون کی مالیت 80 ہزار روپے ہے، جبکہ ملزم کاشف کو کیلوریز گراؤنڈ سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم سکیورٹی گارڈ ہے جس نے مبینہ طور پر وردی کی آڑ میں واردات کی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ شکایت موصول ہوتے ہی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔ ریسٹورنٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت کی گئی اور اسے گرفتار کرکے چوری شدہ موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔
موبائل فون کی فوری برآمدگی پر انڈونیشین شہری ڈیوی سوڈی آرسو نے لاہور پولیس کا شکریہ ادا کیا اور پولیس کی کارروائی کو سراہا۔
انڈونیشین شہری نے پنجاب پولیس اور پاکستان سے اظہارِ محبت کرتے ہوئے کہا: ’’پنجاب پولیس زندہ باد، پاکستان زندہ باد۔‘‘

