• Home  
  • ناجائز چالانوں کی شکایات کا ازالہ، سی ٹی او لاہور کے متعدد اہم فیصلے
- پاکستان

ناجائز چالانوں کی شکایات کا ازالہ، سی ٹی او لاہور کے متعدد اہم فیصلے

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی سے پاکستان منی مزدا گڈز ایسوسی ایشن کے وفد نے شیر علی کی قیادت میں ملاقات کی، جس میں منی مزدا ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل، ناجائز چالانوں کی شکایات اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران منی مزدا ٹرانسپورٹرز نے […]

ناجائز چالانوں کی شکایات کا ازالہ، سی ٹی او لاہور کے متعدد اہم فیصلے

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی سے پاکستان منی مزدا گڈز ایسوسی ایشن کے وفد نے شیر علی کی قیادت میں ملاقات کی، جس میں منی مزدا ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل، ناجائز چالانوں کی شکایات اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران منی مزدا ٹرانسپورٹرز نے اپنے مسائل اور تحفظات سے سی ٹی او لاہور کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر سید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ناجائز چالانوں کی شکایات کا ازالہ کر دیا گیا ہے، جبکہ اب خلاف ورزی کرنے والوں کو چالان کے ساتھ اس کی وجوہات کے شواہد بھی بھجوائے جا رہے ہیں۔

سی ٹی او لاہور نے واضح کیا کہ روٹ پرمٹ، فٹنس سرٹیفکیٹ اور درست ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر چلنے والی منی مزدا گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں 22 ہزار مزدا گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں، جبکہ 11 فیصد مہلک ٹریفک حادثات مزدا ڈرائیورز کی غفلت کے باعث رونما ہوئے۔

ملاقات میں اوور اسپیڈنگ، ڈرائیونگ میں غفلت اور ممنوعہ سڑکوں پر گاڑیاں چلانے کی خلاف ورزیوں کے خلاف سخت کارروائی پر اتفاق کیا گیا۔ منی مزدا گڈز ایسوسی ایشن نے اپنے تمام ڈرائیورز کے کوائف فراہم کرنے اور کریمنل ریکارڈ رکھنے یا بار بار حادثات کا سبب بننے والے ڈرائیورز کو گاڑیاں نہ چلانے دینے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

مزید برآں، مزدا ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین سے آگاہی دینے اور حادثات کی روک تھام کے لیے خصوصی ریفریشر کورسز کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.