• Home  
  • پٹرول کی قیمتوں میں معمولی کمی، عوام کو خاطر خواہ ریلیف نہ مل سکا
- پاکستان

پٹرول کی قیمتوں میں معمولی کمی، عوام کو خاطر خواہ ریلیف نہ مل سکا

: پٹرول کی قیمتوں میں معمولی کمی کے باوجود مہنگائی کے ستائے عوام کو خاطر خواہ ریلیف نہ مل سکا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمتیں بڑھنے کے ساتھ ہی اشیائے ضروریہ مہنگی ہو جاتی ہیں، تاہم قیمتوں میں کمی کے باوجود اشیا کے نرخ کم نہیں ہوتے۔ شہریوں کے مطابق مہنگے پٹرول […]

پیٹرول

: پٹرول کی قیمتوں میں معمولی کمی کے باوجود مہنگائی کے ستائے عوام کو خاطر خواہ ریلیف نہ مل سکا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمتیں بڑھنے کے ساتھ ہی اشیائے ضروریہ مہنگی ہو جاتی ہیں، تاہم قیمتوں میں کمی کے باوجود اشیا کے نرخ کم نہیں ہوتے۔

شہریوں کے مطابق مہنگے پٹرول کے باعث عام آدمی کے لیے روزمرہ اخراجات پورے کرنا بدستور مشکل ہو گیا ہے۔ آمدن محدود ہے جبکہ گھریلو اخراجات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث ماہانہ بجٹ بنانا بھی دشوار ہوتا جا رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں بار بار ردوبدل سے گھریلو بجٹ کی منصوبہ بندی متاثر ہوتی ہے۔ پٹرول مہنگا ہونے کے اثرات فوری طور پر اشیائے ضروریہ اور سفری اخراجات پر پڑتے ہیں، لیکن قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچنے میں تاخیر کیوں ہوتی ہے؟

موٹر سائیکل سواروں کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل تبدیلی سے روزانہ سفر کے اخراجات بھی متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ محدود آمدن میں ایندھن اور دیگر ضروریات پوری کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

مہنگائی کے بوجھ تلے دبے شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی مناسب کمی یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.