• Home  
  • سرکاری سکولوں کے یوٹیلیٹی بلز اور نان سیلری بجٹ کا ریکارڈ طلب
- پاکستان

سرکاری سکولوں کے یوٹیلیٹی بلز اور نان سیلری بجٹ کا ریکارڈ طلب

محکمہ پبلک انسٹرکشن پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے یوٹیلیٹی بلز اور نان سیلری بجٹ کی تفصیلات طلب کر لی ہیں,اس حوالے سے تمام اضلاع کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای اوز) ایجوکیشن کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ مراسلے کے مطابق جولائی، اگست اور ستمبر 2026 کے دوران بجلی، سوئی گیس، […]

سرکاری سکولوں کے یوٹیلیٹی بلز اور نان سیلری بجٹ کا ریکارڈ طلب

محکمہ پبلک انسٹرکشن پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے یوٹیلیٹی بلز اور نان سیلری بجٹ کی تفصیلات طلب کر لی ہیں,اس حوالے سے تمام اضلاع کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای اوز) ایجوکیشن کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق جولائی، اگست اور ستمبر 2026 کے دوران بجلی، سوئی گیس، پانی اور دیگر یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگیوں کا مکمل ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ نے مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی کے نان سیلری بجٹ کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں، جبکہ تمام سکولوں کا نام، ای ایم آئی ایس (EMIS) کوڈ اور ماہانہ یوٹیلیٹی بلز کی تفصیلات مرتب کر کے ارسال کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یہ معلومات یوٹیلیٹی اخراجات اور دستیاب فنڈز کا تقابلی جائزہ لینے کے لیے طلب کی گئی ہیں۔ ضلعی تعلیمی سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام ریکارڈ ایکسل فارمیٹ میں مرتب کر کے 20 اکتوبر 2026 تک محکمہ پبلک انسٹرکشن کو ارسال کیا جائے۔

محکمہ نے مراسلے میں اس عمل کو انتہائی اہم اور فوری ترجیح قرار دیتے ہوئے مقررہ مدت میں ریکارڈ کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.