وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ پنجاب مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے دور میں داخل ہو رہا ہے، جبکہ خیبرپختونخوا ترقی کے بجائے پیچھے جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ عوام کو شعور دینے کے دعوے کرتے تھے، انہوں نے عوام کی زندگیاں تباہ کر دیں اور پی ٹی آئی کی حکومت کسی اور نے نہیں بلکہ انہوں نے خود اپنے اقدامات سے ختم کی۔
مریم نواز نے کہا، یہ پہلا لانگ مارچ ہے جو اپنی ہی حکومت کے خاتمے پر ختم ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا کہ ایک صوبہ دوسرے صوبے یا وفاق پر حملہ آور ہو، اور یہ بھی کہا کہ یہ پہلا لانگ مارچ تھا جو اپنی ہی حکومت کو لے ڈوبا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اب خیبرپختونخوا کے عوام کو بھی معلوم ہوگا کہ ترقی کسے کہتے ہیں، جبکہ پنجاب جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے عوام کو بہتر خدمات اور ترقی کے نئے مواقع فراہم کرنے کی جانب گامزن ہے۔

