وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رواں سال1 لاکھ طلبہ کو الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
یونیورسٹی آف ساہیوال میں وزیراعلیٰ مریم نواز نےمختلف تعلیمی اداروں کے 1500طلبا میں ہونہار سکالر شپ تقسیم کئے،مریم نوازنے ساہیوال کے4ہزار700 طلبا و طالبات کو لیپ ٹاپس بھی دیئے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سفارش ہاری ،میرٹ جیت گیا،حکومت پنجاب نے خزانے کا منہ طلبہ کیلئےکھول دیا ہے۔
وزیر اعلی مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ وسائل کی کمی ہونہار طلباکی تعلیم میں رکاوٹ نہیں بن سکتی ،رواں سال طلبہ کو 1 لاکھ الیکٹرک بائیکس فراہم کی جائیں گی ۔

