• Home  
  • لاہور، خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے رکشہ ڈرائیونگ ٹریننگ پروگرام کا آغازہوگیا
- پاکستان

لاہور، خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے رکشہ ڈرائیونگ ٹریننگ پروگرام کا آغازہوگیا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر خواتین کو بااختیار اور خودمختار بنانے کے لیے لاہور ٹریفک پولیس نے نجی یونیورسٹی کے تعاون سے خواتین کے لیے رکشہ ڈرائیونگ ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا، جس کے تحت ڈرائیونگ اسکول بحریہ ٹاؤن اور مناواں میں 34 خواتین کو رکشہ چلانے کی تربیت دی […]

لاہور، خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے رکشہ ڈرائیونگ ٹریننگ پروگرام کا آغازہوگیا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر خواتین کو بااختیار اور خودمختار بنانے کے لیے لاہور ٹریفک پولیس نے نجی یونیورسٹی کے تعاون سے خواتین کے لیے رکشہ ڈرائیونگ ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا، جس کے تحت ڈرائیونگ اسکول بحریہ ٹاؤن اور مناواں میں 34 خواتین کو رکشہ چلانے کی تربیت دی گئی۔

چیف ٹریفک آفیسر لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق پروگرام کا مقصد خواتین کے لیے باعزت روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔ تربیت مکمل کرنے والی خواتین خود رکشہ چلا کر باعزت روزگار کمانے کے قابل ہوں گی۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ خواتین کو صرف ڈرائیونگ کی تربیت ہی نہیں دی جا رہی بلکہ انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے اور معاشی طور پر خودمختار بننے کا موقع بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔ خواتین بااختیار ہوں گی تو معاشرے میں واضح تبدیلی آئے گی۔

سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ معاشرتی اور سماجی ترقی کے لیے مردوں کے ساتھ خواتین کا کردار بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ لاہور ٹریفک پولیس خواتین کی خودمختاری، باعزت روزگار اور معاشی استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

انہوں نے بتایا کہ لاہور میں خواتین کے لیے کار اور سکوٹی ڈرائیونگ کے 12 اسکول قائم کیے گئے ہیں، جہاں اب تک 16 ہزار سے زائد خواتین کو کار اور سکوٹی چلانے کی تربیت دی جا چکی ہے۔ رکشہ ڈرائیونگ ٹریننگ پروگرام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، جس کا مقصد خواتین کو روزگار کے مزید مواقع فراہم کرنا ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.