بابوسر ٹاپ، نانگا پربت ،بٹو گاہ ٹاپ پر وقفے وقفے سے برفباری کے باعث شاہراہِ بابوسر ناران کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔
بابوسر ٹاپ، بٹوگاہ ٹاپ اور نانگا پربت پر گزشتہ رات سے برفباری جاری ہے اور پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے۔
سیاحتی مقام بابوسر ٹاپ پر درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا، جبکہ برفباری کے باعث بابوسر ناران شاہراہ کو عارضی طور پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس .بدھ 14اکتوبر،2026
شہر اور گردونواح میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ دیامر کے بالائی علاقوں میں برفباری اور نشیبی علاقوں میں بارش کے باعث سردی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ بارشوں اور برفباری کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سفر سے قبل متعلقہ ضلعی انتظامیہ سے شاہراہوں کی صورتحال سے متعلق معلومات ضرور حاصل کریں۔

