• Home  
  • روس کا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کا اعتراف
- دنیا

روس کا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کا اعتراف

راولپنڈی (14 اکتوبر 2026): روسی فیڈریشن کے وزیر داخلہ ولادی میر کولوکولٹسف نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی، اس دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مسلح افواج کے ترجمان ادارے […]

روس کا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کا اعتراف

راولپنڈی (14 اکتوبر 2026): روسی فیڈریشن کے وزیر داخلہ ولادی میر کولوکولٹسف نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی، اس دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مسلح افواج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں جانب سے دوطرفہ سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے پر خصوصی زور دیا گیا، اور پاکستان اور روس کے سکیورٹی اداروں کے درمیان قریبی ادارہ جاتی روابط اور بہتر ہم آہنگی کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے روس کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور مشترکہ دلچسپی کے شعبوں، بالخصوص سکیورٹی کے میدان میں ٹھوس تعاون کو وسعت دینے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

روسی وزیر داخلہ نے علاقائی امن و استحکام کیلیے پاکستان کی خدمات کو سراہا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کا اعتراف کیا۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.