• Home  
  • پنجاب میں ون وے کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس، سخت کارروائیوں کا فیصلہ
- پاکستان

پنجاب میں ون وے کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس، سخت کارروائیوں کا فیصلہ

پنجاب بھر میں ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جبکہ سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مسلسل نگرانی بھی جاری […]

پنجاب میں ون وے کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس، سخت کارروائیوں کا فیصلہ

پنجاب بھر میں ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کر دی گئی ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جبکہ سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مسلسل نگرانی بھی جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق رواں سال صوبہ بھر میں ون وے کی خلاف ورزی پر 5 لاکھ سے زائد شہریوں کے چالان کیے گئے، جبکہ صرف لاہور میں ایک لاکھ 81 ہزار سے زائد چالان جاری کیے گئے ہیں۔

ٹریفک پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 4 فیصد مہلک ٹریفک حادثات ون وے کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے، جس کے پیش نظر انفورسمنٹ مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے کہا کہ ٹریفک پولیس کا مقصد صرف چالان کرنا نہیں بلکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ ٹریفک قوانین، خصوصاً ون وے کی پابندی کریں تاکہ اپنی اور دوسروں کی زندگی محفوظ بنائی جا سکے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.