ٹورنٹو(14 اکتوبر 2026): معروف آنجہانی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے دو سالہ چھوٹے بھائی نے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ہونے والے ایک کنسرٹ کے دوران اپنے مرحوم بھائی کا مشہور زمانہ ‘تھاپی کا انداز اپنا کر مداحوں کو جذباتی کر دیا۔
سدھو موسیٰ والا کے ’سائنڈ ٹو گاڈ‘ ہولوگرام ورلڈ ٹور کا آغاز 9 اکتوبر کو ٹورنٹو کے اسکوشیا بینک ارینا میں ہوا۔ اس افتتاحی شو کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں،۔
ویڈیو میں دو سالہ شبھدیپ سنگھ سدھو (جنہیں پیار سے چھوٹا سدھو کہا جاتا ہے) کو اسٹیج پر اپنے مرحوم بھائی کا ٹریڈ مارک ‘تھاپی’ دہراتے ہوئے دیکھا گیا۔
भित हेटी, थत भेरात्त विप्लवुल भिंपु दृाला…
Sidhu Moosewala
little Sidhu with his parents at Scotiabank Arena,
Toronto-and when he did that iconic घथी, you could feel the love.#hologramtour2026 #sidhumoosewala https://t.co/QoCM7EdERS
— Bharat Indians (@voicesindians) October 11, 2026
اس موقع پر ان کے والدین بلکور سنگھ اور چرن کور بھی اسٹیج پر موجود تھے، جس نے مداحوں کے لیے اس لمحے کو انتہائی یادگار بنا دیا۔
اس کنسرٹ میں جدید ہولوگرام ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے سدھو موسیٰ والا کی اسٹیج پر موجودگی کو دوبارہ تخلیق کیا گیا ہے، جس میں تھری ڈی پروجیکشنز، ان کی اصل آواز اور سینیمیٹک ویژول شامل ہیں۔
اس شو کے دوران ان کے مشہور گانے ‘295’ کی نئی میوزک ویڈیو بھی ریلیز کی گئی جس میں ان کی اور ان کے خاندان کی پرانی فوٹیج دکھائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سدھو موسیٰ والا کو 29 مئی 2022 کو پنجاب کے ضلع مانسا میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، جس کے بعد ان کے والدین کے ہاں 17 مارچ 2024 کو آئی وی ایف کے ذریعے دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔
چھوٹے بیٹے کا نام بھی اپنے مرحوم بھائی کی نسبت سے ‘شبھدیپ سنگھ سدھو رکھا گیا ہے، جن کی یہ ویڈیو اب مداحوں کے دلوں کو چھو رہی ہے۔


