• Home  
  • سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں کشیدگی; ملک بھر کے ائیر پورٹس پر فلائٹ آپریشن متاثر
- پاکستان

سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں کشیدگی; ملک بھر کے ائیر پورٹس پر فلائٹ آپریشن متاثر

پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی  کے مطابق سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث لاہور سمیت ملک بھر کے ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن متاثر  ہے ۔  پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی  کا کہنا ہے کہ کشیدگی کے باعث روزانہ کی بنیاد پر متعدد پروازیں تاخیر اور منسوخی کا شکار ہونے لگیں۔لاہور سمیت تمام ایئرپورٹس پر پروازوں کی […]

سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں کشیدگی; ملک بھر کے ائیر پورٹس پر فلائٹ آپریشن متاثر

پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی  کے مطابق سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث لاہور سمیت ملک بھر کے ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن متاثر  ہے ۔ 

پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی  کا کہنا ہے کہ کشیدگی کے باعث روزانہ کی بنیاد پر متعدد پروازیں تاخیر اور منسوخی کا شکار ہونے لگیں۔لاہور سمیت تمام ایئرپورٹس پر پروازوں کی منسوخی اور تاخیر سے متاثرہ مسافروں کی سہولت کے لیے خصوصی کاؤنٹر قائم کردیا گیا ۔مسافر سہولت کاؤنٹر انٹرنیشنل ڈیپارچر کے دروازے کے سامنے لیول ٹو پر قائم کیا گیا ہے۔

سعودی عرب کے مختلف شہروں کے لیے براہ راست پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہونے پر مسافروں کو سہولت فراہم کی جائے گی۔متعلقہ ایئرلائنز کو پروازوں کی منسوخی یا تاخیر کی صورت میں کاؤنٹر پر اپنے نمائندے تعینات کرنے کی ہدایت کردی ۔ ایئرلائنز کے نمائندے مسافروں کو پروازوں کی تازہ ترین صورتحال اور روانگی کے نئے اوقات سے آگاہ کریں گے۔

پروازوں کی منسوخی اور تاخیر سے متاثرہ مسافروں کو ضروری رہنمائی اور معاونت فراہم کی جائے گی ۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا مسافروں کی مشکلات کم کرنے کے لیے ایئرلائنز کو مکمل تعاون یقینی بنانے کا حکم دیا ۔ مسافروں کی سہولت کے لیے قائم کاؤنٹر پر ایئرلائنز کے نمائندوں کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کردی ۔

کاؤنٹر پر ایئرلائنز کی معاونت کے لیے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا عملہ بھی دستیاب ہوگا۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.