• Home  
  • صدر مملکت اور وزیر اعظم میں کے پی میں ایمرجنسی لگانے پر اتفاق، ذرائع
- پاکستان

صدر مملکت اور وزیر اعظم میں کے پی میں ایمرجنسی لگانے پر اتفاق، ذرائع

اسلام آباد (10 اکتوبر 2026): خیبر پختونخوا میں بگڑتی سکیورٹی صورتحال کے باعث صوبے بھر میں ایمرجنسی لگانے پر اتفاق کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کے پی میں ایمرجنسی لگانے پر اتفاق ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعظم شہباز شریف کی ہونے والی اہم ملاقات کے دوران ہوا۔ ترجمان […]

صدر مملکت اور وزیر اعظم میں کے پی میں ایمرجنسی لگانے پر اتفاق، ذرائع

اسلام آباد (10 اکتوبر 2026): خیبر پختونخوا میں بگڑتی سکیورٹی صورتحال کے باعث صوبے بھر میں ایمرجنسی لگانے پر اتفاق کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کے پی میں ایمرجنسی لگانے پر اتفاق ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعظم شہباز شریف کی ہونے والی اہم ملاقات کے دوران ہوا۔

ترجمان ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعظم شہباز شریف نے ایوان صدر میں ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بیان کے مطابق ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف کی معاونت نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور وفاقی وزیر سینیٹر احد چیمہ نے کی۔

ترجمان ایوان صدر نے بتایا کہ شیری رحمان، سید نوید قمر، سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی معاونت کی۔ ملاقات میں اکتوبر 13 بروز منگل قومی اسمبلی اور سینیٹ کے الگ الگ اجلاس بلانے پر اتفاق کیا گیا۔

وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل بروز اتوار طلب کر لیا گیا ہے جس میں اہم فیصلوں کی منظوری متوقع ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح ساڑھے 9 بجے ہوگا، جس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی جائے گی۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.