ضلعی انتظامیہ نے ایک بار پھر انتباہ جاری کردیا کہ وفاقی دارلحکومت میں دفعہ 144 کا نفاذ ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر میں کسی بھی قسم کے اجتماع یا اکٹھ کی اجازت نہیں ہے،پیس فل اسمبلی اور پبلک آرڈر ایکٹ 2024 کے تحت بھی شہر میں اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی۔ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر تین سال قید کی سزا ہے۔
شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ مت بنیں۔ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے سکیورٹی اداروں سے تعاون کریں۔

