دس محرم الحرام کو حضرت امام حسین کی شہادت کا دن ہے اور عیسوی کیلنڈر کے اعتبار سے 10 محرم جب امام حسین اور قافلہ حسین کی شہادت ہوئی تب عیسوی کیلنڈر کے اعتبار سے 10اکتوبر680ء تھی ۔
قافلہ حسینیؑ کی عظیم قربانی کی یاد کا دن منایا جاتا ہے ۔کربلا کے تپتے صحرا میں آج ہی کےدن حق و باطل آمنے سامنے آئے۔28رجب المرجب کو مدینہ سےروانہ ہونے والا حسینی قافلہ کربلا کے میدان میں اجڑ چکا تھا ۔آل محمدﷺ نے دین کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے اسلام کا علم بلند کیا۔ اسلامی لحاظ سے 10 محرم کو یوم عاشورہ منایا جاتا ہے جبکہ عیسوی اعتبار سے 10 اکتوبر کو بھی غم حسین میں مجالس برپا کی جاتی ہیں اور جلوس نکالے جاتے ہیں ۔

