نجی کمپنیوں نے آٹے کی قیمت میں مسلسل اضافہ شروع کر دیا۔
15 روپے اضافے کے بعد نجی کمپنی کا 5 کلو آٹے کا تھیلا 1035 روپے کا ہو گیا، جبکہ کمپنی اس سے قبل بھی 5 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1020 روپے مقرر کر چکی تھی۔
آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے شہریوں کو پریشان کر دیا۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا فوری نوٹس لیا جائے اور قیمتوں میں استحکام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

