لاہور میں 20 کروڑ روپے کی لاگت سے لائبریری آن ویل پروگرام شروع کردیا گیا، جس کے لیے 55 الیکٹرک رکشے خریدے گئے ہیں۔
پروگرام کے تحت لاہور کی 5 تحصیلوں میں 11،11 لائبریری آن ویل آؤٹ آف اسکول بچوں تک پہنچ کر انہیں تعلیم فراہم کریں گی لائبریری آن ویل کا چارجنگ سنٹر پائلٹ اسکول میں بنایا جائے گا، جہاں چارجنگ کے بعد روزانہ لائبریری آن ویل مختلف تحصیلوں میں جائیں گی۔
تمام لائبریریوں میں 20،20 ٹیب اور ایک ایل ای ڈی نصب کی جائے گی۔ لائبریری میں کتابیں موجود نہیں ہوں گی بلکہ ٹیب کے ذریعے ای بکس فراہم کی جائیں گی۔
ایجوکیشن اتھارٹی لائبریری آن ویل کو آپریشنل کرنے کے تمام اخراجات برداشت کرے گی۔

