• Home  
  • نرسنگ طلبہ کو بڑا ریلیف، پہلے سمسٹر میں ڈیٹین طلبہ کو مارچ 2027 میں ری سٹ امتحان کی اجازت
- پاکستان

نرسنگ طلبہ کو بڑا ریلیف، پہلے سمسٹر میں ڈیٹین طلبہ کو مارچ 2027 میں ری سٹ امتحان کی اجازت

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے نرسنگ طلبہ کے لیے بڑا تعلیمی ریلیف دیتے ہوئے پہلے سمسٹر میں ڈیٹین ہونے والے طلبہ کو مارچ 2027 میں ری سٹ امتحان دینے کی اجازت دے دی۔ فیصلہ یو ایچ ایس کے بورڈ آف اسٹڈیز نرسنگ کے 44ویں اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت وائس چانسلر یو ایچ […]

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے نرسنگ طلبہ کے لیے بڑا تعلیمی ریلیف دیتے ہوئے پہلے سمسٹر میں ڈیٹین ہونے والے طلبہ کو مارچ 2027 میں ری سٹ امتحان دینے کی اجازت دے دی۔

فیصلہ یو ایچ ایس کے بورڈ آف اسٹڈیز نرسنگ کے 44ویں اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت وائس چانسلر یو ایچ ایس میجر جنرل (ر) پروفیسر سہیل صابر نے کی اجلاس میں بی ایس نرسنگ خزاں 2024 کے پہلے سمسٹر میں ڈیٹین ہونے والے طلبہ کے معاملے پر غور کیا گیا، جبکہ 2026 کے سالانہ امتحانات کے کیلنڈر کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں بی ایس سی نرسنگ کے 4 سالہ پروگرام کے سالانہ پروفیشنل امتحانات 2026 اور پوسٹ آر این بی ایس سی نرسنگ کے 2 سالہ پروگرام کے سالانہ پروفیشنل امتحانات کے شیڈول بھی منظور کیے گئے۔

فیصلے کے مطابق مختلف امتحانی گروپس کے امتحانات فروری سے جولائی 2027 تک مرحلہ وار منعقد کیے جائیں گے اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل نرسنگ پنجاب طاہرہ پروین، کنوینئر بورڈ آف اسٹڈیز نرسنگ پروفیسر ثمینہ کوثر اور یونیورسٹی سے الحاق شدہ نرسنگ کالجوں کے پرنسپلز نے شرکت کی۔

یو ایچ ایس آن لائن فیکلٹی پورٹل کے ذریعے رجسٹرڈ نرسنگ فیکلٹی کے اپ ڈیٹڈ پینل کی بھی منظوری دی گئی۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.