مانسہرہ کے سیاحتی مقام ناران اور بابو سرٹاپ سمیت پہاڑوں پر رات گئے برفباری سے ہر سو سفیدی چھا گئی۔
سیاحتی مقام ناران اور بابو سرٹاپ سمیت پہاڑوں پر رات گئے ہونےوالی برفباری سے بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں بھی موسم سرد ہو گیا۔
انتظامیہ کے مطابق برف باری کے باوجودوادی کاغان جانے والے تمام راستے سیاحوں کے لیے کھلے ہیں ۔

