• Home  
  • متحدہ عرب امارات میں نمک، چینی اور چکنائی کے استعمال پر نئی پابندیاں عائد
- صحت

متحدہ عرب امارات میں نمک، چینی اور چکنائی کے استعمال پر نئی پابندیاں عائد

متحدہ عرب امارات نے غذائی معیار کو بہتر بنانے کے لیے پیک شدہ اشیائے خورونوش میں نمک، چینی اور چکنائی کے استعمال سے متعلق نئی حدود مقرر کر دی ہیں, اماراتی وزارت صحت کے مطابق نئی غذائی پابندیوں کی خلاف ورزی پر 5 لاکھ درہم تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ وزارت صحت کے بیان […]

متحدہ عرب امارات میں نمک، چینی اور چکنائی کے استعمال پر نئی پابندیاں عائد

متحدہ عرب امارات نے غذائی معیار کو بہتر بنانے کے لیے پیک شدہ اشیائے خورونوش میں نمک، چینی اور چکنائی کے استعمال سے متعلق نئی حدود مقرر کر دی ہیں, اماراتی وزارت صحت کے مطابق نئی غذائی پابندیوں کی خلاف ورزی پر 5 لاکھ درہم تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

وزارت صحت کے بیان کے مطابق ان پابندیوں کا اطلاق مقامی طور پر تیار کردہ (Made in UAE) اور درآمد شدہ پیک شدہ غذاؤں دونوں پر ہوگا، جبکہ ان پر مرحلہ وار عملدرآمد کیا جائے گا اور مکمل نفاذ 31 دسمبر 2030 تک یقینی بنایا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈبل روٹی، فلیٹ بریڈ، میٹھے دہی، لسی، نمکین بسکٹ، پراسیس میوہ جات، پریٹزلز اور آلو، سبزیوں و اناج سے تیار کردہ نمکین اسنیکس میں نمک، چینی اور چکنائی کی مقدار مقررہ حدود کے مطابق مرحلہ وار کم کی جائے گی۔

حکام کے مطابق مقررہ حد سے زیادہ نمک، چینی یا چکنائی استعمال کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

 خلاف ورزی کی صورت میں کمپنی پر جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ اسے چھ ماہ تک بند بھی کیا جا سکتا ہے، جبکہ سنگین خلاف ورزی کی صورت میں کمپنی کا لائسنس بھی منسوخ کیا جا سکے گا۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.