• Home  
  • گاڑیوں کا دھواں کم کرنے کیلئے سکولوں میں کار پولنگ کا فیصلہ
- پاکستان

گاڑیوں کا دھواں کم کرنے کیلئے سکولوں میں کار پولنگ کا فیصلہ

لاہور میں سموگ کے تدارک کیلئے محکمہ ماحولیات نے سکولوں میں کار پولنگ کو فروغ دینے کی ہدایت کردی ہے۔ ڈی جی ماحولیات عبداللہ نیر شیخ نے ہدایت کی ہے کہ سکول انتظامیہ طلبہ، والدین اور سٹاف کیلئے کار پولنگ کے مؤثر انتظامات کرے، جبکہ ایک ہی روٹ یا قریبی علاقوں سے آنے والے طلبہ […]

گاڑیوں کا دھواں کم کرنے کیلئے سکولوں میں کار پولنگ کا فیصلہ

لاہور میں سموگ کے تدارک کیلئے محکمہ ماحولیات نے سکولوں میں کار پولنگ کو فروغ دینے کی ہدایت کردی ہے۔

ڈی جی ماحولیات عبداللہ نیر شیخ نے ہدایت کی ہے کہ سکول انتظامیہ طلبہ، والدین اور سٹاف کیلئے کار پولنگ کے مؤثر انتظامات کرے، جبکہ ایک ہی روٹ یا قریبی علاقوں سے آنے والے طلبہ کیلئے کار پولنگ گروپس تشکیل دیے جائیں۔

ڈی جی ماحولیات کے مطابق صبح کے اوقات میں ٹریفک کے دباؤ اور گاڑیوں سے نکلنے والے دھویں کو کم کرنا ضروری ہے۔ لاہور کو سموگ سے بچانے کیلئے غیر ضروری گاڑیوں کے سفر میں کمی لانا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ سکول انتظامیہ والدین اور طلبہ کو سفری سہولیات فراہم کرے اور کار پولنگ کو اینٹی سموگ اقدامات کا اہم حصہ بنایا جائے۔ کار پولنگ کے باعث طلبہ اور والدین پر اضافی مالی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔

محکمہ ماحولیات نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو بھی کار پولنگ کے فروغ کیلئے مؤثر اقدامات کی سفارش کردی ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.