• Home  
  • جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس : بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم
- پاکستان

جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس : بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس آئندہ سماعت پربانی پی ٹی آئی کوپیش کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت کے دوران جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف کے […]

جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس : بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس آئندہ سماعت پربانی پی ٹی آئی کوپیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت کے دوران جج طاہر عباس سپرا نے کی۔

عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کو آئندہ سماعت پر ہر صورت عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

جج طاہر عباس سپرا نے حکم دیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آئندہ سماعت پر فزیکلی یا بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں لازمی پیش کیا جائے۔

عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر پی ٹی آئی کے سینیئر رہنماؤں فرخ حبیب، حماد اظہر، مراد سعید اور شبلی فراز کو باقاعدہ اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے اشتہاری قرار دیے گئے تمام ملزمان کی منقولہ و غیر منقولہ جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔

کیس میں غیر حاضر دیگر ملزمان واثق قیوم اور حسن خان نیازی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے، بعد ازاں کیس کی مزید سماعت 5 نومبر تک ملتوی کر دی۔

خیال رہے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف یہ مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں درج ہے، جس میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر توڑ پھوڑ اور سرکاری امور میں مداخلت کے الزامات شامل ہیں۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.