• Home  
  • حکومت نے جیٹ فیول اور مٹی کا تیل مہنگا کر دیا
- پاکستان

حکومت نے جیٹ فیول اور مٹی کا تیل مہنگا کر دیا

حکومت نے طیاروں کے ایندھن (جیٹ فیول) اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، جس کا اطلاق آج سے کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 9 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 355 روپے 52 پیسے فی […]

حکومت نے جیٹ فیول اور مٹی کا تیل مہنگا کر دیا

حکومت نے طیاروں کے ایندھن (جیٹ فیول) اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، جس کا اطلاق آج سے کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 9 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 355 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل جیٹ فیول 346 روپے 47 پیسے فی لیٹر فروخت ہو رہا تھا۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 68 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 329 روپے 54 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے، جبکہ اس سے پہلے مٹی کا تیل 321 روپے 86 پیسے فی لیٹر تھا۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر آج سے نافذ العمل ہو گیا ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.