• Home  
  • ڈرگ فری پنجاب ویژن،آئی جی کی آن لائن منشیات فروشی کیخلا ف بھی کریک ڈاؤن کی ہدایت
- پاکستان

ڈرگ فری پنجاب ویژن،آئی جی کی آن لائن منشیات فروشی کیخلا ف بھی کریک ڈاؤن کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ڈرگ فری پنجاب ویژن کے تحت منشیات فروشوں اور اسمگلرز کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئیں۔ پنجاب پولیس نے رواں سال کارروائیوں کے دوران 39 ہزار 311 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 40 ہزار سے زائد مقدمات درج کیے۔ پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان سے 21 ہزار 410 کلو […]

ڈرگ فری پنجاب ویژن،آئی جی کی آن لائن منشیات فروشی کیخلا ف بھی کریک ڈاؤن کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ڈرگ فری پنجاب ویژن کے تحت منشیات فروشوں اور اسمگلرز کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئیں۔ پنجاب پولیس نے رواں سال کارروائیوں کے دوران 39 ہزار 311 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 40 ہزار سے زائد مقدمات درج کیے۔

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان سے 21 ہزار 410 کلو چرس، ایک ہزار 653 کلو ہیروئن، ایک ہزار 399 کلو آئس اور 381 کلو افیون برآمد کی گئی، جبکہ 5 لاکھ 48 ہزار لیٹر سے زائد شراب بھی قبضے میں لی گئی۔

لاہور میں بھی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ رواں سال شہر میں 5 ہزار 887 منشیات فروش گرفتار جبکہ 5 ہزار 676 مقدمات درج کیے گئے۔ لاہور میں گرفتار ملزمان سے 2 ہزار 150 کلو چرس، 107 کلو ہیروئن، 685 کلو آئس، 53 کلو افیون اور 25 ہزار 417 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔

آئی جی پنجاب نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لاکر سخت سزائیں دلوائی جائیں۔ انہوں نے منشیات کی آن لائن خرید و فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف بھی سخت کارروائی کی ہدایت کی۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.