• Home  
  • گوگل نے اپنا نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- ٹیکنالوجی

گوگل نے اپنا نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل کی سرپرست کمپنی الفابیٹ نے جیمنائی 4 آرگون متعارف کرایا ہے۔ یہ اس کمپنی کا نیا آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل ہے جو متعدد اقسام کے ٹاسک جیسے کوڈنگ، ریسرچ اور رائٹنگ وغیرہ کو ہینڈل کرسکتا ہے۔ کمپنی نے اسے اپنا اب تک کا سب سے طاقتور ترین اے آئی ماڈل قرار […]

گوگل نے اپنا نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل کی سرپرست کمپنی الفابیٹ نے جیمنائی 4 آرگون متعارف کرایا ہے۔

یہ اس کمپنی کا نیا آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل ہے جو متعدد اقسام کے ٹاسک جیسے کوڈنگ، ریسرچ اور رائٹنگ وغیرہ کو ہینڈل کرسکتا ہے۔

کمپنی نے اسے اپنا اب تک کا سب سے طاقتور ترین اے آئی ماڈل قرار دیا گیا ہے۔

رینٹ کے بہانے قیمتی گاڑی لے کر رفوچکر ہونے والا ملزم گرفتار
گوگل کے مطابق سائبر سکیورٹی جیمنائی 4 آرگون کی سب سے خاص مہارت ہے۔

اس نئے اے آئی ماڈل کو ابھی کمپنی کے محدود سائبر پارٹنرز کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

ایک بلاگ پوسٹ میں کمپنی نے بتایا کہ اس اے آئی ماڈل کو دفاعتی سائبر ورک پر کام کرنے کے لیے تربیت دی گئی ہے جو خودکار طور پر سافٹ کمزوریوں کو شناخت اور فکس کرسکتا ہے۔

راوی پل پر دو گاڑیوں میں تصادم، 2 افراد زخمی
آرگون کو کوڈنگ کے لیے بھی بہترین قرار دیا گیا ہے اور کمپنی کے مطابق اس کا عملہ روزمرہ کے کاموں جیسے ڈی بگنگ اور کوڈ بیس مائیگریشنز کے لیے اسے استعمال کر رہا ہے۔

بلاگ پوسٹ کے مطابق یہ اے آئی ماڈل پیچیدہ اور طویل ٹاسکس کرسکتا ہے اور کام کرنے کے انداز کو بدل دے گا۔

خیال رہے کہ پہلے اے آئی کی مسابقتی دوڑ میں گوگل کو کافی پیچھے سمجھا جاتا تھا مگر اب جیمنائی کافی زیادہ تیزی سے اوپر آرہا ہے۔

اداکارہ ماہرہ خان کا ڈرامے مٹی دے ںاوے کا بی ٹی ایس جاری
اگست میں کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ جیمنائی کو استعمال کرنے والے افراد کی تعداد ایک ارب سے زائد ہوگئی ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.