قومی ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم کو حیران کن طور پر فرنچائز نے آئی ایل ٹی 20 میں کم قیمت میں خرید لیا۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو فرنچائز ڈیزرٹ وائپرز نے آئی ایل ٹی 20 کے آکشن میں صرف 80 ہزار ڈالر میں خریدا ہے جس پر شائقین کرکٹ کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے۔
بابر کی بیس پرائز 80 ہزار ڈالر لگائی گئی تو کسی بھی فرنچائز نے دلچسپی ظاہر نہیں کی صرف ڈیزرٹ وائپرز واحد ٹیم تھی جس نے انہیں خریدا ہے۔
#DesertVipers #FangsOut #DPWorldILT20Auction pic.twitter.com/gkyiQO1XUj
— Desert Vipers (@TheDesertVipers) October 1, 2026
شائقین کرکٹ کا ماننا ہے کہ بابر جیسے کھلاڑی کا احترام کیا جانا چاہیے۔
واضح رہے کہ بابر اعظم ان دنوں پریذیڈنٹ ٹرافی کھیلنے میں مصروف ہیں جہاں انہیں خراب فارم اور مداحوں کے ساتھ رویے کی وجہ سے بھی تنقید کا سامنا ہے۔
You asked for the King
We brought him to the Vipers #DesertVipers #FangsOut #DPWorldILT20Auction pic.twitter.com/fNcuPjCoZ8
— Desert Vipers (@TheDesertVipers) October 1, 2026
گزشتہ روز جب مداح سیلفی لینے میدان میں پہنچا تھا تو بابر نے اس کا فون اٹھا کر پھینک دیا تھا اور ایک مداح کو دھکا دے کر دور بھی کیا۔

