پنجاب کبڈی ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز کا پہلا مرحلہ پنجاب اسٹیڈیم میں مکمل ہوگیا، جس میں صوبے بھر سے 85 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
پانچ رکنی سلیکشن کمیٹی نے ٹرائلز کی نگرانی کی۔ کمیٹی کے کنوینئر سیکرٹری پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن طاہر وحید جٹ ہیں، جبکہ دیگر ارکان میں اختر عباس خواجہ، شہباز احمد رندھاوا، مشرف جنجوعہ، عرفان مانا جٹ اور راجہ ممتاز حسین عارف شامل ہیں۔
رینٹ کے بہانے قیمتی گاڑی لے کر رفوچکر ہونے والا ملزم گرفتار
پہلے مرحلے کے ٹرائلز کے بعد 40 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا ہے۔ حتمی ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز 12 اکتوبر کو فیصل آباد میں ہوں گے پنجاب کی کبڈی ٹیم نیوزی لینڈ میں ہونے والے انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کرے گی۔

