وفاقی حکومت نے مالی سال 2026-27 کے لیے سالانہ قرض پلان جاری کر دیا۔
وزارتِ خزانہ کی دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال وفاقی حکومت کی مجموعی فنانسنگ ضروریات کا تخمینہ 28 ہزار 647 ارب روپے لگایا گیا ہے، جبکہ گزشتہ مالی سال مجموعی فنانسنگ ضروریات کا تخمینہ 27 ہزار 601 ارب روپے تھا۔
دستاویزکے مطابق جاری مالی سال کے دوران قرضوں کی ادائیگی کی فنانسنگ کا تخمینہ 21 ہزار627ارب روپے ہے، ان میں17 ہزار96 ارب مقامی اور4ہزار531ارب روپے بیرونی ادائیگی کا تخمینہ ہے۔
دستاویزکے مطابق رواں مالی سال بجٹ خسارےکی فنانسنگ کا تخمینہ7ہزار20 ارب روپے ہے،فنانسنگ ضروریات کم کرناڈیٹ مینجمنٹ کا ایک اہم پہلو ہے۔

