• Home  
  • پاکستانی جرمنی میں نوکری کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟ طریقہ کار جاری
- Uncategorized

پاکستانی جرمنی میں نوکری کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟ طریقہ کار جاری

اسلام آباد : پاکستانی ہنر مندوں کے لیے جرمنی میں ملازمت حاصل کرنے کا طریقہ کار جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ اسلام آباد نے پاکستانی ہنر مندوں کو جرمنی میں ملازمت کے مواقع حاصل کرنے کے لیے رہنمائی و اہلیت کا معیار جاری کر دیا۔ جاری کردہ معلومات […]

اسلام آباد : پاکستانی ہنر مندوں کے لیے جرمنی میں ملازمت حاصل کرنے کا طریقہ کار جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ اسلام آباد نے پاکستانی ہنر مندوں کو جرمنی میں ملازمت کے مواقع حاصل کرنے کے لیے رہنمائی و اہلیت کا معیار جاری کر دیا۔

جاری کردہ معلومات کے مطابق صحت اور میڈیکل ٹیکنالوجی، ہوٹل اور کیٹرنگ جبکہ تعلیم کے شعبوں میں ماہر افراد کے لیے مواقع موجود ہیں۔

صحت کے شعبے میں ڈینٹل اور میڈیکل معاونین، فزیوتھراپسٹس، فارماسسٹس، ریڈیالوجی اور سرجیکل ماہرین سمیت مختلف شعبوں کے تربیت یافتہ افراد کی ضرورت ظاہر کی گئی ہے۔

اسی طرح ہوٹل انڈسٹری، ریسٹورنٹس، ایونٹ کیٹرنگ اور باریستا کے شعبوں سے وابستہ افراد جبکہ تعلیم اور سماجی خدمات کے شعبے کے ماہرین بھی جرمنی میں ملازمت کے مواقع تلاش کرسکتے ہیں۔

اہلیت کا معیار

بیورو کے مطابق جرمنی میں ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے ضروری ہے کہ ان کے پاس متعلقہ تعلیمی قابلیت یا پیشہ ورانہ تربیت موجود ہو، جو جرمنی کے معیار کے مطابق قابل قبول ہو۔

FOLLOW US ON ARY TUBE

ملازمت کے خواہشمند افراد کو اپنی پیشہ ورانہ اسناد اور مہارتوں کا جائزہ لینے، جرمنی میں ملازمت اور رہائش کے امکانات جانچنے اور دستیاب آسامیوں کی تلاش کے لیے متعلقہ آن لائن ویب سائٹس سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

درخواست دینے کے مراحل

پہلے مرحلے میں ‘Berufenet’ کے ذریعے اپنے پیشے کی ذمہ داریاں اور امکانات جانیں۔

‘Quick-Check tool’ کے ذریعے جرمنی میں ملازمت اور رہنے کے امکانات کا جائزہ لیں۔

متبادل پورٹل اور سرکاری ویب سائٹس سے نوکری کے اشتہارات تلاش کریں۔

مناسب اور متعلقہ ملازمت کے لیے آن لائن درخواست جمع کروائیں۔

مزید تفصیلات بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کی ویب سائٹ www.beoe.gov.pk اور جرمنی میں ملازمت سے متعلق فراہم کردہ آن لائن لنکس پر حاصل کی جاسکتی ہیں

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.